4 ماہ کے بچے کو فوری سرجری کی ضرورت، والدین نے ویکسین والے ڈونر کا خون لگوانے سے انکار کردیا

4 ماہ کے بچے کو فوری سرجری کی ضرورت، والدین نے ویکسین والے ڈونر کا خون لگوانے ...
4 ماہ کے بچے کو فوری سرجری کی ضرورت، والدین نے ویکسین والے ڈونر کا خون لگوانے سے انکار کردیا

  

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے ایک بچے کی تحویل کے لیے عدالت میں درخواست دی ہے جسے دل کی سرجری کی ضرورت ہے ۔ لڑکےکو سرجری کیلئے خون لگایا جانا ہے تاہم اس کے والدین نے اسے ویکسین شدہ افراد کا خون لگوانے سے انکار کردیا ہے۔

بچے کے  والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے کو شدید پلمونری والو سٹیناسس ہے اور اسے تقریباً فوری طور پرسرجری کی ضرورت ہے، لیکن یہ کہ وہ  اس خون کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں جس کو  ڈاکٹرز استعمال کرنے جا رہے ہیں۔ والد نے کہا کہ "ہمیں ایسا خون نہیں چاہیے جو ویکسینیشن سے داغدار ہو۔ یہ حتمی بات ہے، اس کے علاوہ ڈاکٹر جو بھی کرنا چاہتے ہیں ہمیں قبول ہے"۔

این زیڈ ہیرالڈ کے مطابق پبلک ہیلتھ ایجنسی 4 ماہ کے بچے کی سرپرستی اس کے والدین سے عدالتوں میں منتقل کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ مطلوبہ اوپن ہارٹ سرجری میں عطیہ کردہ خون کے استعمال کی رضامندی دی جا سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -