کراچی:بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کا واقعہ،پولیس کا کار مالک کے گھر پر چھاپہ

کراچی:بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کا واقعہ،پولیس کا کار مالک کے گھر پر چھاپہ
کراچی:بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کا واقعہ،پولیس کا کار مالک کے گھر پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے جناح ہسپتال میں بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعہ کے بعد پولیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اس کار مالک کے گھر پر چھاپہ مارا ہے جس میں ملزمان بچے کی لاش کو لائے اور جناح ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز ایٹ میں گاڑی کے مالک کے گھر پر چھاپہ مارا تو گھر میں نہ گاڑی موجود  تھی اور نہ ہی مالک ،گھر میں موجود خواتین سے واقعے کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے کہا کہ گاڑی کا مالک رضا گھر میں موجود نہیں اور گاڑی لے کر باہر گیا ہوا ہے ۔