ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل کچھ تبدیلی شروع ہونے کا امکان ہے اور اس کے اشارے آج ہی ملنا شروع ہو جائیں گے جن لوگوں نے عرصہ دراز انتظار کیا ہے ان کے لئے سنہری موقع ہے۔ فائدہ اٹھالیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی اپنوں کے ساتھ اختلافات دینے والا ستارہ ان دنوں زائچے میں ہے۔ بے حد محتاط رویہ رکھیں، چھوٹی سی بات بھی پکڑی جا سکتی ہے۔ آپ کو ابھی صورتحال کی نزاکت کا اندازہ نہیں ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون جو لوگ موبائل پر وقت ضائع کررہے ہیں وہ اپنے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔ ان دنوں آپ کو اپنے روزگار پر بار بار توجہ دینے کا مشورہ ہے، اچھے دن بار بارنہیں آتے، ان کی قدر کرلیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی جو لوگ کسی بھی مشکل میں تھے وہ ان شاءاللہ آج سے ریلیف حاصل کرنا شروع کر دیں گے اور صورت حال بدستور بہتر ہونے کی امید بھی ہے۔ اس لئے پوری توجہ خود پر رکھیں بس۔

 برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست خود ہی تمام معاملات سے نکلنا ہے۔ بس غلطی کی نشاندہی ٹھیک انداز سے نہیں کر پا رہے، اس لئے غور کریں گے تو سب سامنے آ جائے گا۔ آج شام تک اصلاح ہو جائے تو آگے بڑھنے میں آسانی ہے۔

 برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر آپ نے مالی حوالے سے اب نیا فیصلہ لینا ہے اور اس کے اسباب خود بخود سامنے آ جائیں گے بس اس پر عمل کریں اور صورت حال کو اپنے حق میں بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر ایک بار استخارہ ضرور کرلیں۔ اپنے معاملات کا خاص طور پر مخالفین کے حوالے سے تاکہ جو گڑ بڑ دکھائی دے رہی ہے اس کا ٹھیک طرح سے معلوم ہو سکے۔ آج صدقہ دینا ضروری ہے۔

 برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر دشمن و دوست میں تمیز کریں۔ اس طرح تو آپ مشکل میں آ جائیں گے۔ اس وقت صورت حال نازک ہے ، کسی کے بارے میں اندازے غلط ثابت ہونے جا رہے ہیں محتاط ہو جائیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر جو لوگ کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ وہ اگر اپنے اللہ سے امید لگائیں تو ان کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ شرک بھی نہ ہوگا اور بحکم اللہ کام بھی ہو جائے گا۔ آج بہرحال بہتر دن ہے۔

 برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری آج آپ کی ایک مشکل آسان ہوگی، انشاءاللہ اور جب تک حساسدین سے دور رہیں گے۔ بحکم اللہ بہتریاں ہی محسوس کریں گے جو لوگ ان میں رہیں گے وہ پریشان ہی رہیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری صبح ہی ایک اچھی خبر موڈ کو ٹھیک کر دے گی۔ آج آپ کی گھریلو پریشانی کا حل بھی مل جائے گا۔ اس وقت مستقبل کے حوالے سے جو قدم اٹھائیں گے وہ کامیاب دلائے گا۔

 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ اللہ نے چاہا تو آج کتنے بھی پریشان کیوں نہ ہوں۔ اس مشکل سے نکل جائیں گے۔ جو تنگ کررہی تھی اور اس کے ساتھ ہی ایک اچھی خبر بہت کچھ بہتر بھی کرنے میں مددگار ہوگی۔