امیر کویت کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آگئی

امیر کویت کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آگئی
امیر کویت کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق 86 سالہ شیخ نواف الاحمد الصباح کو ہنگامی طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

کویت کی حکومتی خبر رساں ادارے ‘ کونا’ کے مطابق امیرِ کویت کی طبیعت خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی وہ ہسپتال میں ہی داخل رہیں گے۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ہے۔امیر کویت کی نگرانی اور دیکھ بھالی کے لیے ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمہ وقت ان کے ہمراہ موجود ہے۔