لاہور: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے سموگ میں کمی، موسم خوشگوار

لاہور: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے سموگ میں کمی، موسم خوشگوار
لاہور: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے سموگ میں کمی، موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد شہر پر چھائی سموگ میں کمی ہوئی ہے۔

 لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے بعد لاہور کا موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ گیا ہے، بارش کی وجہ سے لاہور پر چھائی سموگ میں بھی کمی ہوئی اور فضائی آلودگی کے انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔