اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حماس اسرائیل میں جنگ بندی کا وقت ختم ہو گیا تھا اور عالمی طاقتیں جنگ بندی میں توسیع کیلئے کوششیں کررہی تھیں، جنگ بندی میں مزید توسیع سے متعلق کہا گیا کہ بال حماس کے کورٹ میں ہے،اسرائیل نے جنگ بندی کیلئے مزید یرغمالی رہا کرنے کی بھی شرط رکھ دی تھی اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے اور نتین یاہو کو جنگ بندی کیلئے منا لیں گے،اقوام متحدہ کے سکیورٹی کونسل اجلاس میں امریکی سفیر کی جانب سے یہ گفتگو کی گئی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں کم از کم ایک دن کی توسیع  کردی گئی، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 6روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے کچھ منٹ قبل توسیع کی گئی،عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ حماس نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی تصدیق کر دی۔