دوسری لڑکیوں کو دیکھنے پر خاتون نے بوائے فرینڈ کی آنکھ میں کتوں کی ویکسین والی سوئی ماردی

دوسری لڑکیوں کو دیکھنے پر خاتون نے بوائے فرینڈ کی آنکھ میں کتوں کی ویکسین ...
دوسری لڑکیوں کو دیکھنے پر خاتون نے بوائے فرینڈ کی آنکھ میں کتوں کی ویکسین والی سوئی ماردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے  کہ اس کی گرل فرینڈ نے دوسری لڑکیوں کو دیکھنے پر اُس کی آنکھوں میں 'ریبیز زدہ سوئی' سے حملہ کیا،  یہ واقعہ گزشتہ ہفتے کے روز ایک گھر میں پیش آیا جس میں 44 سالہ سینڈرا جمنیز نے اپنے بوائے فرینڈ پر حملہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ  شخص نے پولیس کو طلب کرکے بتایا کہ جمنیز سے اس بات پر جھگڑا ہورہا تھا کہ میں نے دوسری لڑکیوں کی طرف دیکھا، اسی دوران اس نے اپنے کتوں کی ویکسین کی سوئی آنکھ میں ماردی۔جمنیز نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے اوپر چھلانگ لگائی جو کہ صوفے پر لیٹا تھا، اس کی آنکھ پر حملہ کرکے وہ فوراً ہی گھر سے بھاگ کھڑی ہوئی۔

بعد ازاں متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ، پولیس نے جب جمنیز کی تلاش شروع کی تو وہ اپنی گاڑی کے اندر سوتی ہوئی ملی، جب اس سے حملے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو جمنیز نے دعویٰ کیا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے خود ہی یہ زخم لگائے۔