آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 20دسمبر تک ملتوی 

آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ...
آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 20دسمبر تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 20دسمبر تک ملتوی  کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح، ارشد تبریز، نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور سہیل عارف پیش ہوئے، نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل صفائی نے کہاکہ نوازشریف شامل تفتیش ہو گئے ہیں، سولات دے دیئے گئے ہیں،سوالات کے جوابات بھی فراہم کردیئے گئے ہیں ،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ تفتیشی افسر نے بتا دیا جواب جمع ہو گیا ہے،مزید کارروائی کیلئے تھوڑا وقت دیا جائے،وکیل نے کہاکہ 2019میں سوالنامہ  تیار کیا، نوازشریف علیل تھے اس لئے فراہم نہ کیا جا سکا،وکیل نے کہاکہ  کوئی دستاویز نہیں کہ نوازشریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو،عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ کیا کریں گے اب اس پر ،پراسیکیوٹر نے کہاکہ بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی، عدالت نے سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی۔