وفاقی کابینہ نے سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دیدی، وزارت قانون و انصا ف کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اڈیالہ جیل میں ہی ٹرائل ہوگا، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیاگیا،وفاقی حکومت نے سائفر اور 100ملین پاؤنڈ کیس کیلئے عدالتوں کے قیام کے قانونی تقاضے پورے کرلئے۔