لوئردیر (آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے ضلع لوئردیر میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کی طالبات صوبائی محکمہ تعلیم کی ناقص حکمت عملی کے باعث تعلیم سے محروم ہوکر رہ گئی ہیں۔ لوئردیر کا علاقہ میدان سفرے جہاں بچیوں کے سرکاری سکول میں 100 طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن اب ان طالبات کو سکول میں پڑھانے کے لیے ایک بھی خاتون ٹیچر میسر نہیں ۔
محکمہ تعلیم نے اس سکول سے ایک ایک کرکے تمام 6 خواتین اساتذہ کو دوسرے سکولوں میں تبادلہ کرکے میدان سفرے کے اس سکول کو مکمل طورپرخواتین اساتذہ سے محروم کردیا ہے جس کے بعد اور اب سکول میں طالبات خود حاضری لگاتی ہیں اور خود ہی مل جل کر ایک دوسرے کو پڑھائی میں مدد دیتی ہیں، موجودہ صورتحال پر طالبات کے والدین اور مقامی انتظامیہ پریشان ہے۔