آپ لوگ بہت خراب ہو، جان بوجھ کر معاملے کو تاخیر میں ڈالا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست مستردکرنے پر ریمارکس

آپ لوگ بہت خراب ہو، جان بوجھ کر معاملے کو تاخیر میں ڈالا گیا،اسلام آباد ...
آپ لوگ بہت خراب ہو، جان بوجھ کر معاملے کو تاخیر میں ڈالا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست مستردکرنے پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی گئی،رجسٹریشن کی درخواست  مسترد  کئے جانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیاگیا،لیبر اینڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے القادر ٹرسٹ کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگ بہت خراب ہو، جان بوجھ کر معاملے کو تاخیر میں ڈالا گیا،سرکاری وکیل نے کہاکہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اداروں کی طرف سے کلیئرنس کرانا ہوتی ہے،عدالت نے کہاکہ تمام اداروں کی رجسٹریشن سے پہلے یہی طریقہ کار اپنایا جاتا ہے یا یہاں معاملہ الگ ہے؟القادر ٹرسٹ کی طرح دیگر اداروں سے طلب کئے گئے ریکارڈ کی تفصیلات طلب کرلی گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کل تک  ملتوی کردی۔