آپ نے کہا عمران خان خود چیئرمین شپ کے امیدوارہوں گے مگر علی ظفر نے کچھ اور اعلان کر دیا، صحافی کے سوال پر لطیف کھوسہ نے کیا جواب دیا؟

آپ نے کہا عمران خان خود چیئرمین شپ کے امیدوارہوں گے مگر علی ظفر نے کچھ اور ...
آپ نے کہا عمران خان خود چیئرمین شپ کے امیدوارہوں گے مگر علی ظفر نے کچھ اور اعلان کر دیا، صحافی کے سوال پر لطیف کھوسہ نے کیا جواب دیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ پر صحافیوں نے  سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کی جس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے گزشتہ روز کہا کہ عمران خان خود چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے لیکن علی ظفر نے تو کچھ اور اعلان کر دیا۔
لطیف کھوسہ نے  جواب دیا کہ جو پی ٹی آئی چیئرمین نے مجھے کہا تھا وہ میں نے آ کر بتا دیا۔ 

لطیف کھوسہ سے سوال کیا گیا کہ کیا بیرسٹر گوہر اور علی ظفر درست نہیں کہہ رہے ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور علی ظفر درست کہہ رہے  ہیں یا نہیں مگر میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لطیف کھوسہ نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لیں گے، جبکہ بیرسٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان 2 دسمبر کو انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ۔

مزید :

قومی -