8فروری کو انتخابات ہونے جارہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل نہ ہوئی تو پولیٹیکل پارٹی متاثر ہو گی،لطیف کھوسہ کے دلائل

8فروری کو انتخابات ہونے جارہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل نہ ہوئی تو ...
8فروری کو انتخابات ہونے جارہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل نہ ہوئی تو پولیٹیکل پارٹی متاثر ہو گی،لطیف کھوسہ کے دلائل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے توشہ خانہ کیس میں  سزا کیخلاف مرکزی اپیل پر سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہاکہ 8فروری 2024کو قومی انتخابات ہونے جارہے ہیں،مجھے کہا گیا ہے کہ 20روز میں انٹراپارٹی الیکشن کروائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں،فیصلہ معطل نہ ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل نہ ہوئی تو پولیٹیکل پارٹی متاثر ہو گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم نے ایک متفرق درخواست بھی دی ہے،فیصلے کے تناظر میں ہونیوالی کارروائی روکنے کی استدعا کی ہے،8 اگست کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، الیکشن کمیشن نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں نااہل قرار دیا،ہم نے سزا معطلی درخواست کی سماعت کے دوران کارروائی روکنے کی بھی استدعا کی تھی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سزا معطلی کے حکم کو موڈیفائی کریں؟لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ کو بتاتا ہوں کہ میں اس آرڈر میں کیوں ترمیم چاہتا ہوں،جس آرڈر کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا وہ معطل ہو چکا ہے۔

8فروری 2024کو قومی انتخابات ہونے جارہے ہیں،مجھے کہا گیا ہے کہ 20روز میں انٹراپارٹی الیکشن کروائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں،فیصلہ معطل نہ ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل نہ ہوئی تو پولیٹیکل پارٹی متاثر ہو گی۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ کارروائی نہ روکی گئی تو انتخابات متاثر ہو سکتے ہیں،انتخابی عمل پر اثرات کا ریاست پر بھی اثر ہو سکتا ہے۔