ریسرچرز نے خون کے ٹیسٹ کا نیا طریقہ دریافت کر لیا ، دل کے دورے اور اموات کے خدشات کتنے کم ہو جائیں گے ؟ تہلکہ خیز طبی تحقیق

ریسرچرز نے خون کے ٹیسٹ کا نیا طریقہ دریافت کر لیا ، دل کے دورے اور اموات کے ...
ریسرچرز نے خون کے ٹیسٹ کا نیا طریقہ دریافت کر لیا ، دل کے دورے اور اموات کے خدشات کتنے کم ہو جائیں گے ؟ تہلکہ خیز طبی تحقیق
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ریسرچرز نے خون کے ٹیسٹ کا ایک نیا طریقہ دریافت کرلیا  جس سے دل کے دورے اور اس سے ہونے والی اموات کے خدشات کم ہوجائیں گے اور دل کے دوبارہ دورے کا خطرہ بھی کم ہوجائے گا۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے میڈیکل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو لوگوں کے معائنے کے لیے بالکل درست طریقے کی ضرورت تھی جو سامنے آگیا ہے۔ 

 "پی اے " کے مطابق ایڈنبرا یونیورسٹی کی قیادت میں ہونے والے تجربات کے دوران یہ دیکھا گیا کہ ایک نئے ٹیسٹ سے دل کو پہنچنے والے نقصان کے بعد خون میں شامل ہونے والے پروٹین کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جس سے5سال بعد مریض پر دل کے دوبارہ حملے کے امکانات10فیصد کم ہوسکتے ہیں۔ نیا ٹیسٹ پرانے ٹیسٹ کے مقابلے زیادہ درست ہے۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار سے ان مریضوں کو فائدہ پہنچے گا جن کی دل کی شریانیں یا بافتیں زخمی ہوچکی ہیں۔

"جنگ " کے مطابق  اس ٹیسٹ کے مؤثر ہونے کا پتہ چلانے کے لیے ریسرچرز نے پورے سکاٹ لینڈ کے اے اور ای ڈیپارٹمنٹ سے ٹیسٹ کرانے والے کم و بیش50ہزار مریضوں کے ٹیسٹ کے نتائج کا جائزہ لیا اور مریضوں کی اگلے5سال تک کی کیفیت جانچنے کے لیے ڈیٹا لوک کے ڈیٹا سے استفادہ کیا۔ ایڈنبرا یونیورسٹی کے کارڈیالوجی کے کلینکل لیکچرار ڈاکٹر کین لی کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ڈاکٹر کم حساس ٹروپین ٹیسٹ کے نتائج سے غلط طور پر مطمئن ہوجاتے تھے۔ نیا انتہائی حساس ٹیسٹ وہ چیز ہے جس کی ڈاکٹروں کو ضرورت تھی۔ اس سے مریض کی حالت کا تفصیل اور گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد علاج کرنے کی سہولت ہوگی۔