اداکار و اداکارائیں مجھ سے جلتی ہیں، شازیل شوکت

اداکار و اداکارائیں مجھ سے جلتی ہیں، شازیل شوکت
اداکار و اداکارائیں مجھ سے جلتی ہیں، شازیل شوکت
سورس: Instagram/shazealshoukat_official

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی ا ین پی) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شازیل شوکت نے الزام عائد کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی متعدد اداکارائیں اور اداکار ان سے جلتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ   نے یہ نکشاف بھی کیا کہ ایک مرد مداح نے انہیں شادی کی پیش کش کرتے ہوئے انہیں قیمتی گاڑی رینج روور تحفے میں دینے کی پیشکش کی جس پر انہیں غصہ آیا۔اداکارہ نے دعوی کیا کہ ان سے متعدد اداکارائیں جلتی ہیں، یہاں تک کہ سینئر اداکارائیں بھی ان سے متعلق منفی سوچ رکھتی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ وہ ان کی جگہ لے لیں گی۔

شازیل شوکت نے یہ دعوی بھی کیا کہ مرد اداکار بھی ان سے جلتے ہیں، انہیں بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ ان کی جگہ لے لیں گی، یہاں تک اگر انہیں شوٹنگ سیٹ پر کبھی اچھا کھانا ملے تو مرد اداکار جلتے ہیں کہ انہیں بھی ایسا کھانا کیوں نہیں ملا؟ انہوں نے جلنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی اداکاری اور شخصیت بہتر کرنے پر توجہ دیں۔

مزید :

تفریح -