پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار، دوسری گاڑی کس کی تھی، کتنا معاوضہ ادا کیا؟

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار، دوسری گاڑی کس کی تھی، کتنا ...
پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار، دوسری گاڑی کس کی تھی، کتنا معاوضہ ادا کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ 

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق  حادثے میں چودھری پرویز الہیٰ محفوظ رہےجبکہ ٹکرانے والی وکلا کی گاڑی کو نقصان پہنچا، سرکاری گاڑی کی ٹکر کا ازالہ پرویز الہیٰ نے اپنی جیب سے کیا، پرویز الہیٰ استبول چوک سے وکلا کو ساتھ عدالت لے آئے، جہاں انہوں نے وکلا کو کمرہ عدالت میں 60 ہزار روپے معاوضہ دیا۔ 

  وکلا نے پرویز الہیٰ سے کہا کہ گاڑی سرکاری تھی اس میں آپ کی غلطی نہیں جس پر پرویزالہیٰ نے کہا کہ آپ میرے بچوں کی طرح ہیں رقم رکھ لیں، پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ دعا کرو میں یہاں سے بری ہو جاؤں۔