سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں
سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کولمبو( اے ایف پی)  سری لنکا کی حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔ سری لنکا چین سمیت اپنے قرض دہندگان کے ساتھ اپنے 6 ارب ڈالر کے قرض کی ری سٹرکچرنگ کےلیے ایک ’’ اصولی سمجھوتے‘‘ پر پہنچ گیا ہے جس سے اسے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی رکنی ہوئی قسط ملنےکے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔