آؤ نومبر کو رخصت کریں...

آؤ نومبر کو رخصت کریں...
آؤ نومبر کو رخصت کریں...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آؤ نومبر کو رخصت کریں
کچھ خوشیوں کو سنبھال کر،
کچھ آنسوؤں کو ٹال کر
جو لمحے گزرے چاہتوں میں،
جو پل بیتے رفاقتوں میں
کبھی وقت کے ساتھ چلتے چلتے،
جو تھک کے رکے راستوں میں
کبھی خوشیوں کی امید ملی،
کبھی بچھڑے ہوؤں کی دید ملی
کبھی بے پناہ مسکرا دیا،
کبھی ہنستے ہنستے رو دیا
ان سارے لمحوں کو اب مختصر کریں
آؤ نومبر کو رخصت کریں...!!

مزید :

شاعری -