کالج طالبہ کو سابق کلاس فیلو نے اغوا ءکر لیا، 30 لاکھ تاوان نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں، پولیس نے کیا کارروائی کی؟

کالج طالبہ کو سابق کلاس فیلو نے اغوا ءکر لیا، 30 لاکھ تاوان نہ دینے پر قتل کی ...
کالج طالبہ کو سابق کلاس فیلو نے اغوا ءکر لیا، 30 لاکھ تاوان نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں، پولیس نے کیا کارروائی کی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں کالج طالبہ کو سابق کلاس فیلو نے اغوا ءکر لیا، 30 لاکھ تاوان نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں دیں، پولیس نے ملزم کو بہنوں اور ماں سمیت گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی" آج نیوز "کےمطابق لاہور کے علاقے ملت پارک کی رہائشی 18 سالہ لڑکی کے اغواء کا معمہ حل ہو گیا، ملزم حمزہ، مغوی سماویہ کے ساتھ آٹھویں کلاس میں پڑھتا تھا، واٹس ایپ کال کے ذریعے کال کرکے کالج سے بلوایا اور موٹرسائیکل پر بٹھا کر گھر لے گیا۔ بعد ازاں ایک کمرے میں بند کر کے لڑکی کے اہل خانہ سے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا، عدم ادائیگی پر قتل کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے سبزہ زار میں چھاپہ مار کر مغویہ کو بازیاب کروا لیا اور ملزم حمزہ، بہنوں اور والدہ کو حراست میں لے لیا۔