آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا،4آرڈیننس جاری

آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا،4آرڈیننس جاری
آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا،4آرڈیننس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے 4 آرڈیننس جاری کر دیے۔

صدر مملکت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی  ترمیمی آرڈیننس 2023، پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023،  نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023  اور براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آڑڈیننس 2023 جاری کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے قانون میں ترامیم کا معاہدہ ہوا تھا۔ قانون میں ان ترامیم سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر اور شفاف ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ترامیم آئی ایم ایف سے معاہدے کا حصہ ہیں، ترامیم کے بعد ان اداروں میں بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو الگ الگ ہوں گے، ان اداروں کے بورڈز میں آزاد ممبران کا تقرر کیا جائے گا، بورڈز کو اپنی رپورٹ پبلک کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔

 
 
 
 
 

مزید :

قومی -