عثمان وزیر نے 12ویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی

عثمان وزیر نے 12ویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی
عثمان وزیر نے 12ویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔ بنکاک میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔عثمان وزیر کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس ہوکر تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگئے۔ اس فتح کے ساتھ یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر اپنی 12ویں انٹرنیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کردی۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کے لئے کو چز نے بھرپور تیاری کروائی، مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کوشش کریں گے۔
 

مزید :

کھیل -