بی سی سی آئی نے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کردیا

بی سی سی آئی نے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کردیا
بی سی سی آئی نے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ نے کے ایل راہول کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ 

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے وائٹ بال کرکٹ سے وقفہ لینے کی درخواست دی تھی جبکہ محمد شامی کا اس وقت علاج جاری ہے اور انکی دستیابی فٹنس سے مشروط ہوگی، بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول کو ون ڈے اور سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں ٹی 20 انٹرنیشنل سے ہوگا۔ دورے کے دوران3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -