کراچی میں جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی میں جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن
کراچی میں جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں اب تک 11 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق برطرف اہلکاروں کو شوکاز نوٹس کے بعد مجاز افسر سے انکوائری کرائی گئی، جس میں وہ منشیات، گٹکا ماوا کی فروخت، اسمگلنگ سمیت دیگر منظم جرائم میں ملوث پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انکوائری میں قصور وار پائے جانے والے پولیس افسر و اہلکاروں کو فائنل شوکاز نوٹس کے اجرا اور گزشتہ روز اردلی روم میں سننے کے بعد فیصلے کیے گئے۔ 14 پولیس افسران و اہلکار اردلی روم میں ان کے رو برو پیش ہوئے۔جرم ثابت ہونے پر سب انسپکٹر محبوب تنولی اور 10 پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل اکرام اللہ، کانسٹیبل چن زیب ، کانسٹیبل جبار، کانسٹیبل سہیل، کانسٹیبل انیل علی، کانسٹیبل زاہد رفیق، کانسٹیبل اویس، کانسٹیبل محمد جاوید، کانسٹیبل عبدالماجد اور کانسٹیبل مصور علی کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔