مسلم لیگ (ق) کا انتخابات میں سرپرائز دینے کادعویٰ

مسلم لیگ (ق) کا انتخابات میں سرپرائز دینے کادعویٰ
مسلم لیگ (ق) کا انتخابات میں سرپرائز دینے کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہماری جماعت سرپرائز دے گی۔ 

ایک بیان میں چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ بنیادی انسانی حقوق اور مثالی معاشرے کا قیام، پاکستان کی ترقی و سلامتی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے نہروں پر چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے۔ بہترین بیج کی فراہمی اور جدید کھیتی باڑی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ 

چودھری شافع حسین نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی 9 سالہ حکومت کا اختساب ضروری ہے۔ یوتھ کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن مراکز فعال اور جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ اس سے بیرون ملک روزگار کے مواقع ملیں گے۔

مزید :

قومی -سیاست -