ورلڈ ٹیم سکوائش چیمپئن شپ، قومی سکواڈ کا اعلان 

Nov 30, 2024

                                                             لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ایونٹ 9 سے 15 دسمبر تک ہانگ کانگ میں ہوگا۔پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستان اسکواش ٹیم میں ناصر اقبال، عاصم خان، نور زمان اور عبداللہ نواز شامل ہیں۔دوسری جانب ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے ایونٹ کے ڈراز کا اعلان بھی کر دیا ہے جس کے مطابق 26 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان کو گروپ ایچ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ میزبان ہانگ کانگ، پیرو اور اٹلی سے ہوگا۔ ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔واضح رہے کہ پاکستان اب تک 6 مرتبہ ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت چکا ہے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 1993 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا پاکستان سکواش فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایونٹ اہمیت کا حامل ہے اور اس کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا۔

ہے امید ہے کہ تمام کھلاڑی عمدہ پرفارم کریں گے اور ایونٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے کھلاڑی بھرپور تیاری سے شرکت کررہے ہیں۔

مزیدخبریں