شوبز فنکاروں نے عید روائتی جوش و خروش سے منائی

شوبز فنکاروں نے عید روائتی جوش و خروش سے منائی

لاہور(حسن عباس زیدی سے ) شوبز کے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں نے اس سال بھی روائتی جوش و خروش سے عید منائی ۔شین نے کہا کہ کہ میں ہر سال عید کے موقعہ پر اُونٹ قربانی کرتی ہوں اور خوب دھوم دھام سے عید مناتی ہوں۔عید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہو ئے کومل ناز نے کہا کہ میں ہر سال اپنے بچوں کے ہمراہ عید مناتا ہوں پہلے دو روز کسی قسم کی تقریبات میں شریک نہیں ہوتی میرے ذاتی خیال میں عید کی خوشی بچوں کے بغیر ادھوری ہے،خوشبو نے کہا کہ میں ہر سال اپنے گھر پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کرتی ہوں جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ فنکاروں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوتی ہے زندگی میں خوشی کے مواقع بہت کم ہیں اس لئے ہر لمحے کو جوش و خروش سے منانا چاہیے،کومل ناز نے کہا کہ ہم سارا سال اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں عید کا دن صرف اور صرف گھر والوں کے لئے مخصوص ہوتا ہے،عذرا آفتاب نے کہا کہ عید کے دن اپنی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کرنا ہی اصل عید ہے میں عید کا دن فیملی کے ہمراہ مناتی ہوں،حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ عید کے دن اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اُس نے ہمیں روزے رکھنے اور عبادت کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا،دردانہ رحمان نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہمیں سادگی سے عید منانی چاہیے اللہ ہمارے ملک کو سلامت رکھے،صائمہ خان نے کہا کہ میں نے اس سال بھی عید زبردست انداز میں منانی ہے میں نے عید کے تینوں دنوں کے انتہائی خوبصورت اور قیمتی لباس تیار کروائے تھے۔

مزید : کلچر


loading...