بھارتی فوجیوں نے غیر ملک میں بھی عورت کے ساتھ وہی کر دیا جس کے لئے وہ مشہور ہیں، دنیا میں بدنامی

بھارتی فوجیوں نے غیر ملک میں بھی عورت کے ساتھ وہی کر دیا جس کے لئے وہ مشہور ...
بھارتی فوجیوں نے غیر ملک میں بھی عورت کے ساتھ وہی کر دیا جس کے لئے وہ مشہور ہیں، دنیا میں بدنامی

  

سیول (نیوز ڈیسک) بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے کیا جانے والا خیر سگالی عسکری دورہ بھارتی فوجیوں کی شرمناک حرکت کی وجہ سے بھارت کے لئے بے پناہ بدنامی کا باعث بن گیا ہے۔ اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کا جنگی جہاز INSساحیادری 23 اکتوبر کو جنوبی کوریا پہنچا اور اسی شب بھارتی بحریہ کے دو اہلکاروں نے ایک جنوبی کوریائی خاتون کے ساتھ دست درازی کردی۔

یہ افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد انچیون بندرگاہ کی پولیس نے بھارتی فوجیوں کی تفتیش شروع کردی، جبکہ دوسری طرف جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں بھارتی سفارتخانے کے اندر بھی اس وقت سخت پریشانی اور شرمندگی کا ماحول پیدا ہوگیا جب بھارتی سفارتکاروں کو طلب کر لیا گیا۔

مزید جانئے: بھارت میں 15سالہ لڑکی کے ساتھ درندوں کا ایسا سلوک جس کو جان کر آپ کو شدید افسوس ہوگا

جنوبی کوریا کے اعلٰی حکام کو اس واقعے کا پتہ چلا تو بھارتی بحری دستے کا 5روزہ دورہ بھی خطرے میں پڑ گیا، لیکن اخبار کے مطابق بھارتی افسران اور سفارتکاروں نے جنوبی کوریائی حکام اور متاثرہ خاتون سے معافیاں مانگیں، جس کے بعد دورہ مکمل کرنے کی اجازت دی گئی۔ بھارتی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے لئے بدترین بدنامی کا باعث بننے والے فوجیوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -