وہ کمپنی جو سگریٹ سڑک پر پھینکنے والوں کی وجہ سے کروڑ پتی بن گئی

وہ کمپنی جو سگریٹ سڑک پر پھینکنے والوں کی وجہ سے کروڑ پتی بن گئی
وہ کمپنی جو سگریٹ سڑک پر پھینکنے والوں کی وجہ سے کروڑ پتی بن گئی

  

لندن (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں سڑکوں پر کچرا پھیلانے کی روایت اس قدر عام ہے کہ اس پر کسی کو حیرت بھی نہیں ہوتی جبکہ دوسری طرف تہذیب یافتہ ممالک میں سڑک پر بجھا ہوا سگریٹ پھینکنا بھی بھاری جرمانے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس معاملے کو اس قدر سنجیدگی سے لیا جاتا ہے کہ انگلینڈ میں ایک پرائیویٹ کمپنی نے سڑک پر سگریٹ پھینکنے والوں کو حکومت سے جرمانے کرواکر لاکھوں پاﺅنڈ اکٹھے کرلئے ہیں۔

مزیدجانئے: ’اپنی بیگموں کو خوف اور دھمکیوں کے ذریعے قابو کرو‘ایک مشورہ جس نے ہنگامہ برپا کردیا

حکومت نے ایک کمپنی ’کنگڈم سیکیورٹی‘ کے ساتھ اگست میں معاہدہ کیا کہ اسے سڑک پر سگریٹ پھینکنے والے ہر ایک شخص کو پکڑنے پر 45 پاﺅنڈ ادا کئے جائیں گے۔ حکومت سگریٹ پھینکنے والوں کو جرمانہ کرتی ہے اور اس میں سے ہی پرائیویٹ کمپنی کو کمیشن اداکیا جاتا ہے۔ اس کمپنی نے صرف ایک شہر میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو سگریٹ پھینکنے پر حکومت سے جرمانہ کروایا جس سے اسے 3ہزار پاﺅنڈ حاصل ہوئے۔

حکومت جرمانوں سے حاصل ہونے والی رقم کا 92فیصد ان لوگوں کو دیتی ہے جو سگریٹ نوشی ترک کرنے کے پروگرام میں شامل ہوتے ہیں۔ اس سکیم سے نا صرف سگریٹ پینے کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے بلکہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوشش کرنے والوں کی مدد بھی ہو رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -