لگتا ہے پاک بھارت سیریز کا انعقاد نہیں ہو گا ، شہریار

لگتا ہے پاک بھارت سیریز کا انعقاد نہیں ہو گا ، شہریار

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت سے سیریز کے دروازے ابھی مکمل طور پر بند نہیں ہوئے لیکن لگتا ہے کہ سیریز کا انعقاد نہیں ہوگا ، مصباح الحق سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کی درخواست کی ہے ، ،لگتاہے کہ پاک بھارت سریز پر آخری امیدبھی جلد ختم ہوجائے گی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہریارخان کاکہناتھاکہ مصباح الحق سے ابھی ریٹائرمنٹ نہ لینے کی درخواست کی ہے ، خواہش ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ 2016ء4 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں۔ اْن کاکہناتھاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے معاملہ سرکار پر چھوڑ دیاہے ، کھیلوں کے معاملات کو سیاست سے الگ رکھناچاہیے لیکن وہاں سے کوئی باعث اطمینان جواب نہیں ملا تو سیریز منسوخ تصور کی جائے گی ، پانچ یا چھ نومبر تک بھارت کے ساتھ سیریزپر حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ چیئر مین پی سی بی کے مطابق پاکستان بھارت سے مکمل سیریز کھیلنا چاہتا ہے تاہم اگر محدود سیریز کی تجویز آئی تو اس پر بھی غو ر کریں گے۔ شہریار خان کے مطابق یونس خان کو ون ڈے ٹیم کو شامل کرنے کے بارے میں بات چیت جاری ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -