ٹیم آخری ٹیسٹ میچ بھی اپنے نام کرے گی، ہارون رشید

ٹیم آخری ٹیسٹ میچ بھی اپنے نام کرے گی، ہارون رشید

  

اسلام آباد ۔29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ دبئی ٹیسٹ میں فتح کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، امید ہے کہ ٹیم انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں زیر کرنے میں کامیاب ہو جائے گی، ہماری ٹیم اس وقت ون ڈے رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہے اور اس کو بہتر بنانا ہدف ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے جس کا انہیں اگلے ٹیسٹ میں فائدہ ہو گا، امید ہے کہ تمام کھلاڑی آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فتح کے باوجود انگلش ٹیم کو آخری ٹیسٹ میں آسان نہیں لیں گے، وہ کم بیک کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرے گی ۔

سلئے کھلاڑیوں کو بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا ہماری فیوچر سیریز برصغیر میں نہیں بلکہ ٹیم نے نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنی ہیں اسلئے ہمیں سینئرز اور جونیئرز کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن ٹیم تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم اس وقت رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہے اور اس کی ایک روزہ میچز کی درجہ بندی کو بہتر بنانا ہدف ہے تاہم اس کیلئے مربوط حکمت علی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -