ناقص باؤلنگ افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سبب بنی،چگمبرا

ناقص باؤلنگ افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سبب بنی،چگمبرا

  

بلاویو( نیٹ نیوز) زمبابوین ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر ایلٹن چیگمبرا نے کہا ہے کہ ناقص باؤلنگ افغانستان کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کی وجہ بنی، 190 رنز کے ہدف کا دفاع کر سکتے تھے لیکن باؤلرز مکمل طور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔ افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد آخری اوور کی پانچویں گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر زیر کیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست پر بے حد مایوسی ہوئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -