رگبی ورلڈ کپ 2015 کا فائنل یکم نومبر کو کھیلا جائے گا
لندن (اے پی پی)رگبی ورلڈ کپ 2015 کا فائنل یکم نومبر کو دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے ارجنٹائن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے میچ آج جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔