ڈبلیو ٹی اے ٹور،ثانیہ مرزا اور ہنگس کی ویمنز ڈبلز میں دوسری کامیابی
سنگاپور( نیٹ نیوز) سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے ٹور فائنلز میں ثانیہ مرزا اور ہنگس نے ویمنز ڈبلز ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ مرزا اور ہنگس نے دوسرے میچ میں جمہوریہ چیک کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سنگاپور میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے ایک میچ میں بھارت کی سٹار پلیئر ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اینڈریا اور لوسی سفارووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ مرزا اور ہنگس ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ آج ٹمیا بابوس کرسٹینا کے خلاف کھیلیں گی۔