کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

  

میلبورن( نیٹ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو ہو گا جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ عثمان خواجہ، بین کرافٹ اور جوبرنز کو شیفلڈ شیلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناکامی کے باوجود ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ شان مارش سمیت تینوں پلیئرز کو گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ سیریز منسوخ ہو گئی تھی، دورے کی منسوخی کے بعد ان کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوالیہ نشان ثبت ہو گیا ہے۔ کپتان مائیکل کلارک اور اوپننگ بلے باز کرس راجرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کینگروز کا پہلا ٹیسٹ ہو گا۔ جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر، فاسٹ باؤلرز مچل جانسن اور جوش ہیزلووڈ کی بھی ٹیم میں واپسی کے قوی امکانات ہیں۔ پہلے ٹیسٹ کیلئے ممکنہ سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، بین کرافٹ، عثمان خواجہ، جوبرنز، سٹیون سمتھ، ایڈم ووجز، مچل مارش، پیٹرنیول، مچل جانسن، مچل سٹارک، پیٹرسڈل، نیتھن لائن اور جوش ہیزلووڈ شامل ہوں گے۔

۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -