سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن 44 برس کے ہوگئے
سڈنی(اے این این )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز میتھیو ہیڈن 44 برس کے ہوگئے ۔ انہوں نے جمعرات کے روزاپنی سالگرہ منائی ۔ وہ 29 اکتوبر1971 کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیمکی جانب سے 103 ٹیسٹ،161 ایک روزہ اور 9 ٹوئنٹی 20میچز کھیلے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے8625 رنز سکور کئے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں وہ 6133 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں انہوں نے 308 رنز سکور کئے۔ہیڈن نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ 1994کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2009 کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا ۔