اولمپک گیمز کیلئے بھرپور محنت کررہی ہوں، ٹینس سٹار شراپووا

اولمپک گیمز کیلئے بھرپور محنت کررہی ہوں، ٹینس سٹار شراپووا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (اے این این )روسی ٹینس سٹار ماریہ شیرا پوا نے کہاہے کہ وہ 2016کے اولمپک گیمز کے لئے عمدہ کارکردگی کے لئے سخت محنت کررہی ہیں ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی پوری کوشش ہے کہ وہ ان گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں گے اور اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل لیکر آئیں ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں معلوم ہے کہ ان گیمز میں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گاتاہم اب وہ ہر چیلنج پر پورا اترنے کے لئے تیار ہیں ۔ خیال رہے کہ ماریہ شیراپوا نے 2012میں کھیلی جانے والی اولمپک گیمز میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا ۔ ان گیمز کی میزبانی برطانیہ نے کی تھی ۔