سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے یکم نومبر کو کھیلا جائے گا

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے یکم نومبر کو کھیلا جائے گا

  

کولمبو( نیٹ نیوز) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر کو آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 نومبر کو کھیلا جائے گا دونوں ٹیموں کے کپتان ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -