انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج ٹور میچ میں مدمقابل

انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج ٹور میچ میں مدمقابل

  

ممبئی( نیٹ نیوز) انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ آج سے ممبئی میں شروع ہوگا۔ جنوبی افریقن ٹیم نے دورہ بھارت میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے میں میزبان ٹیم کو شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر تک موہالی میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر تک بنگلور، تیسرا ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک ناگپور جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -