ویمنکبڈی کے او پن ٹرائل کیمپ 9نومبر کو لگایا جائے گا

ویمنکبڈی کے او پن ٹرائل کیمپ 9نومبر کو لگایا جائے گا

  

اسلام آباد(آن لائن) فروری 2016ء میں بھارت میں منعقد ہونے والی سیف گیمز میں ایشین اسٹائل کبڈی میں شرکت کے لئے پاکستان کی قومی خواتین کبڈی کے او پن ٹرائل کیمپ 9نومبر کو لگایا جائے گا ۔ خواتین کبڈی کوچنگ کا کورس 4نومبر سے شروع ہوگا ۔ کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور رانا نے آن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال بھارت میں منعقد ہونے والی 12ویں سیف گیمز 2016ء میں پاکستان خواتین کی کبڈی ٹیم بھرپور شرکت کرے گی اس سلسلے میں قومی خواتین کبڈی ٹیم کے لئے اوپن ٹرائل کیمپ نو نومبر کو سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑی شرکت کرینگی جو ایک دن کا ہوگا انہوں نے کہا کہ اوپن ٹرائل کیمپ کے لئے ایک سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کو بریگیڈئر غلام جیلانی ہیڈ کرینگے جبکہ ممبران میں کمانڈر شکیل حیدر ، رمضان گھمن ، احسن رشید اور سپورٹس بورڈ کا ایک نمائندہ ہوگا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -