زمبابوے کیخلاف کامیابی افغان ٹیم کی بڑی کامیابی ہے،انضمام الحق

زمبابوے کیخلاف کامیابی افغان ٹیم کی بڑی کامیابی ہے،انضمام الحق

  

بلاویو( نیٹ نیوز) سابق پاکستانی کپتان اور افغانستان ٹیم کے کوچ انضمام الحق نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے اس کا ٹیم کو مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں فائدہ ہو گا، دونوں سیریز میں کامیابی ٹیم کے جذبے کا نتیجہ ہے۔ افغانستان نے زمبابوے کو ون ڈے اور اس کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں ہرا کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ افغانستان نے پہلی بار ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور اس کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں فتح کھلاڑیوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ اور جنون موجود ہے اور وہ کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتے اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -