رونی اوسولیوان کا یو کے سنوکر چیمپئن شپ سے دستبرداری کا اعلان

رونی اوسولیوان کا یو کے سنوکر چیمپئن شپ سے دستبرداری کا اعلان

  

لندن( نیٹ نیوز) دفاعی چیمپئن رونی اوسولیوان نے آئندہ ماہ شیڈول یو کے سنوکر چیمپئن شپ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ ایونٹ 24 نومبر سے شروع ہو گا۔ ایونٹ کیلئے انٹریز جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہو گئی ہے اور پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن نے میگا چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سولیوان نے گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں جڈ ٹرمپ کو زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل اوسولیوان نے 10 نومبر سے شروع ہونے والے چیمپئن آف چیمپئنز ایونٹ میں بھی ٹائٹل کا دفاع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا کہ اب تک میں نے جو کھیل پیش کیا ہے اس کی بہت خوشی ہے اور میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ میں کامیابی حاصل کروں اس ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا دکھ ضرور ہے لیکن میں نے اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے میں جانتا ہوں کہ میرے اس فیصلے سے میرے پرستاروں کو مایوسی ہوئی ہوگی لیکن میں ایسا کرنے پرمجبور تھا اور میری کوشش ہے کہ میں اس کے بعد ہونے والے ایونٹ میں شرکت کروں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -