بین الصوبائی بیڈمنٹن چمپئن شپ 16 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

بین الصوبائی بیڈمنٹن چمپئن شپ 16 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

  

اسلام آباد(اے این این )پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی بیڈمنٹن چمپئن شپ 16 نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ چمپئن شپ میں گرلز انڈر16- اور بوائز انڈر17- کے مقابلے منعقد ہونگے۔ چمپئن شپ میں میں ملک بھر سے آٹھ سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں اور یہ چمپئن شپ 18 نومبر تک جاری رہے گی۔ایونٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ اس ایونٹ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے اورکھلاڑیوں اورامید ہے کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -