شارجہ ٹیسٹ کیلئے کی جانے والی تبدیلیاں مفید ثابت ہونگی ٗ اینڈرسن

شارجہ ٹیسٹ کیلئے کی جانے والی تبدیلیاں مفید ثابت ہونگی ٗ اینڈرسن

  

شارجہ (اے این این ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے باؤلر جیمز اینڈریسن نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ کے لئے ٹیم میں جو بھی تبدیلیاں کی جائیں گی وہ انگلینڈ ٹیم کے لئے فائدہ مندہونگی ۔جیمز اینڈریسن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انگلینڈ ٹیم کے کوچ نے یہ اشارہ دیا تھا کہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بلے باز جیمز ٹیلر کو وکٹ جاز بٹلرکی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتاہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو بیلنس کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے انگلینڈ کی ٹیم میں اگر نئے چہرے شامل کئے گئے تو اس سے انگلینڈ کی ٹیم کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

اور انگلینڈ پاکستان کو شکست سے دوچار کرسکتا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -