بنگلہ دیش آئندہ سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا

بنگلہ دیش آئندہ سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیش آئندہ سال مسلسل تیسری بار ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ بنگلہ دیش کو مجموعی طور پر پانچویں بار ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے، بنگلہ دیش اس سے قبل 1988ء، 2000ء، 2012 اور 2014ء میں ایونٹ کی میزبانی کر چکا ہے۔ ایونٹ 24 فروری سے 6 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں میزبان ملک سمیت پاکستان، بھارت، سری لنکا اور ایک ایسوسی ایٹ ٹیم ایکشن میں دکھائی دے گی۔ ایشیا کپ کے پانچ روز بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیڈول ہے اسلئے یہ ٹورنامنٹ پہلی بار ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے کہا تھا کہ آئندہ برس ایشیا کپ بنگلہ دیش میں منعقد ہونا چاہیے اور تمام ممالک نے اس پر اتفاق کیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والی چار ٹیموں کو براہ راست انٹری دی گئی ہے جبکہ ایک ایسوسی ایٹ ٹیم کو کوالیفائنگ مرحلہ عبور کرنا ہو گا۔ ایونٹ کے شیڈول کے بعد اس کے پاکستان سپر لیگ سے متصادم ہونے کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے۔