گلاسگو ورلڈ جمناسٹک چیمپئن شپ کا ٹائٹل جاپان نے جیت لیا

گلاسگو ورلڈ جمناسٹک چیمپئن شپ کا ٹائٹل جاپان نے جیت لیا

  

گلاسگو (آئی این پی) گلاسگو میں ورلڈ جمناسٹک چیمپئن شپ کا ٹیم ٹائٹل جاپان کے نام رہا ، چین کو دو ہزار ایک کے بعد پہلی مرتبہ ایونٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ورلڈ جمناسٹک چیمپئن شپ کیٹیم ایونٹ کے فائنل میں جاپان نے برطانیہ کو ہرایا۔ کوہی اوچی مورا کوہی یوچی مورا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جاپان کو ٹائٹل جتوایا۔میزبان برطانیہ کو صفر اعشاریہ چار سات پوائنٹ کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چین ایونٹ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا اور دو ہزار ایک سے ناقابل شکست ٹیم کو دو سو انہتر اعشاریہ نو پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -