فلپائنی باکسر مینی پیکیو کیر ئیر کی آخری فائٹ مجھ سے ہی لڑینگے، عامر خان

فلپائنی باکسر مینی پیکیو کیر ئیر کی آخری فائٹ مجھ سے ہی لڑینگے، عامر خان

  

لندن(آئی این پی)پاکستانینژاد بر طانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ امید ہے فلپائنی باکسر مینی پیکیو اپنے کیر ئیر کی آخری فائٹ مجھ سے ہی لڑیں گئے، میرے لئے اچھا موقع ہوگا کہ مینی پیکیو سے آخری فائٹ جیت کر میں عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسکوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خاننے کہا ہے کہ فلپائنی باکسر مینی پیکیو کیریئر کی آخری فائٹ مجھ سے ہی لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں خوش قسمت ہوں کہ فلپائنی باکسر سے مقابلہ کروں گا۔مجھے یقین ہے کہ ٹموتھی بریڈلے اور ٹرانس کرافورڈ سے لڑنے پر وہ مجھے ترجیح دیں گے اوریہ میرے لئے اچھا موقع ہوگا کہ مینی پیکیو سے آخری فائٹ جیت کر میں عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسکوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -