انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز آئندہ برس مئی جون میں کھیلی جائیگی

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز آئندہ برس مئی جون میں کھیلی جائیگی

  

کولمبو (اے این این )انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ ،5 ایک روزہ اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ پر مشتمل سیریز آئندہ برس مئی جون میں کھیلی جائے گی ۔ اس سیریز کے لئے سری لنکا کی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی ۔ شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران 8 سے 10 مئی تک پہلا پریکٹس کھیلے گی۔ اس کے بعد دوسرا پریکٹس میچ 13 سے 15 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دو پریکٹس میچز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ19 سے 23 مئی، دوسرا ٹیسٹ میچ 27 سے31 مئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 جون تک کھیلا جائے گا ۔ اس سکے بعد سری لنکن ٹیم آئرلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ میچز کھیلے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -