لکی سیمنٹ کا پہلی سہ ماہی میں بعدازٹیکس 2.968ارب روپے کے منافع کا اعلان

لکی سیمنٹ کا پہلی سہ ماہی میں بعدازٹیکس 2.968ارب روپے کے منافع کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) لکی سیمنٹ نے -16 2015 کی پہلی سہ ماہی میں بعدازٹیکس2.968ارب روپے کے منافع کا اعلان کیا ہے جوکہ پچھلے مالی سالی کے اس عرصے کے مقابلے میں11.2فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے سال کی پہلی سہ ماہی کے 8.25روپے کے مقابلے میں 9.18 روپے رہی۔لکی سیمنٹ کا خالص سیلز ریونیو1.2فیصد کمی کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے10.47ارب روپے کے مقابلے میں 10.34ارب روپے رہا۔
پہلی سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کی مقامی فروخت11فیصدکے اضافے کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے0.97 ملین ٹن کے مقابلے میں1.07ملین ٹن رہی۔زیرِ جائزہ سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کا ایکسپورٹ سیلز ریونیو23.2فیصد کمی کے ساتھ پچھلے مالی سال کے 0.64ملین ٹن کے مقابلے میں 0.49 ملین ٹن رہا۔ مجموعی طورپر 30ستمبر 2015ء کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کو3.297بلین روپے کا خالص منافع ہو ا جوکہ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 13.81فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 8.96روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 10.20روپے ہوگئی ہے۔ لکی سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صوبہ پنجاب میں 2.3ملین ٹن گنجائش کے گرین فیلڈ سیمنٹ مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کی بھی منظوری دی۔ اس منصوبے پر تقریباً 200ملین ڈالر لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2016کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے کا امکان ہے اور 2018ء کی دوسری سہ ماہی میںآپریشنل ہوجائے گا۔لکی سیمنٹ نے اپنے مقامی اور بین الاقوامی پراجیکٹس میں بھی نمایا ں پیش رفت کی ہے جس میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سیمنٹ مینو فیکچرنگ پلانٹ، 660میگاواٹ کا سپرکریٹیکل کوئلے سے بجلی پیداکرنے والا منصوبہ، 50میگاواٹ کا ونڈ انرجی پراجیکٹ، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو پیزو پلانٹ سے بجلی کی فراہمی اور پیزو پلانٹ میں ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ جیسے منصوبے شامل ہیں۔ لکی سیمنٹ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت صحت، تعلیم اور ماحول کے شعبے میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے۔

مزید :

کامرس -