تیزی کا تسلسل جاری‘ انڈیکس کی 3نفسیاتی حدیں بحال

تیزی کا تسلسل جاری‘ انڈیکس کی 3نفسیاتی حدیں بحال

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس کی 34100,34200اور 34300کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 57 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت17.44 فیصد زائدجبکہ53.43فیصدحصص کی قیمتوں اضافہ ریکارڈ کیا گیاتاہم حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، آئل ،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34359پوائنٹس کی بلند سطح بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکور ہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ،تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں3 فیصد اضافے کے علاوہ مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات کے سبب ریفائنریزسمیت دیگر آئل اسٹاکس میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مارکیٹ کا گراف تیزی کی جانب گامزن ہواہے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس271.01پوائنٹس اضافے سے 34332.43پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 393کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 210کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 172 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا

سرمایہ کاری مالیت میں57ارب،60کروڑ13لاکھ 96ہزار 788روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 72کھرب87ارب 14کروڑ 19لاکھ 90ہزار 65روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں19کروڑ23لاکھ90ہزار 990شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں2کروڑ85لاکھ81ہزار380 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپ مورس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت70.00روپے اضافے سے1470.00روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت68.17روپے اضافے سے 1535.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی آئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت38.57روپے کمی سے753.50جبکہ صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت30.00روپے کمی سے640.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کوکے الیکٹرک کی سرگرمیاں1کروڑ84لاکھ32ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت27پیسے اضافے سے7.46روپے جبکہ پیک پاک لمیٹڈ کو کی سرگرمیاں1کروڑ51لاکھ64ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے اضافے سے7.80روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس147.57پوائنٹس اضافے سے 20449.01پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس432.50پوائنٹس اضافے سے 57743.26جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس197.13پوائنٹس اضافے سے 23956.78پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -