لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے چو تھے روزتیزی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر87کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا12 -کمپنیوں کے حصص میں اضافہ9کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 66 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس70.48پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5636.54 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل 12 لاکھ34ہزار 700 حصص کا کاروبارہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز6 لاکھ47 ہزار100حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں پیس پاکستان لمیٹڈکے4 لاکھ 83 ہزارحصص ۔سلک بنک لمیٹڈ 2 لاکھ26ہزار حصص کاکاروبار ہوا۔

جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے 1 لاکھ45 ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ اضافہ اینگرو فرٹیلائزر زلمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت1.27 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت5.59روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -